Home بین الاقوامی خبریں ہندوستان میں 10 میں سے ایک شخص کو کینسر ہونے کا خدشہ: ڈبلیو ایچ او

ہندوستان میں 10 میں سے ایک شخص کو کینسر ہونے کا خدشہ: ڈبلیو ایچ او

by قندیل

واشنگٹن: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ایک رپورٹ میں 10 ہندوستانیوں میں سے ایک کو اپنی زندگی میں کینسر ہونے اور 15 میں سے ایک کی اس بیماری سے موت ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 2018 میں ہندوستان میں کینسر کے 11.6 لاکھ نئے معاملات سامنے آئے تھے۔’ورلڈ کینسر ڈے‘ (منگل) سے پہلے ڈبلیو ایچ او اور اس کے ساتھ کام کرنے والی ’انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر‘ (آئی اے آرسی) نے دو رپورٹ جاری کی ہے۔ایک رپورٹ بیماری پر عالمی ایجنڈا طے کرنے پر مبنی ہے اور دوسری رپورٹ اس کی روک تھام پر مرکوز ہے۔ورلڈ کینسر رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں 2018 میں کینسر کے تقریبا 11.6 لاکھ معاملے سامنے آئے اور کینسر کی وجہ سے 784800 لوگوں کی موت ہو گئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 10 ہندوستانیوں میں سے ایک شخص کے اپنی زندگی میں کینسر کی زد میں آنے اور 15 ہندوستانیوں میں سے ایک کے اس کی وجہ سے جان گنوانے کا خدشہ ہے۔

You may also like

Leave a Comment