ہندوستان کی شکست کے بعدگوتم گمبھیر نے کہا:کوہلی کی کپتانی سمجھ میں نہیں آتی

نئی دہلی:ہندوستانی ٹیم دوسرے ون ڈے میں بھی آسٹریلیا سے ہار گئی۔ دوسرے ون ڈے میں ہندوستان کو 51 رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ شکست کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم ون ڈے سیریز ہار چکی ہے۔ دوسرے ون ڈے میں ہندوستان کو شرمناک شکست کے بعد سابق ہندوستانی کرکٹر گوتم گمبھیر نے ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کی کپتانی پر تنقید کی ہے۔ گمبھیر نے کوہلی کی کپتانی کے بارے میں کہا کہ ان کی کپتانی سمجھ میں نہیں آتی ہے۔ گمبھیر نے کوہلی کی کپتانی اور حکمت عملی کو کمزور بتایا۔ گوتم نے کہا کہ ہم مسلسل وکٹیں لینے کی بات کرتے ہیں لیکن جب آپ اپنے اہم بولر کو زیادہ اوورز نہیں دیتے تو آپ وکٹ کی توقع کیسے کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ پاور پلے کے دوران کوہلی نے بمراہ سے صرف 2 اوورز کرایا تھا ۔ جس کی وجہ سے گمبھیر بہت ناراض ہیں۔ گمبھیر نے سخت الفاظ میں کہا کہ میں اس طرح کی کپتانی کو نہیں سمجھ سکتا ۔ سابق تجربہ کار نے کہا کہ آسٹریلیا میں عمدہ بیٹنگ آرڈر ہے لہٰذا مضبوط بیٹنگ آرڈر کو توڑنے کے لیے ایسے گیندبازوں کی ضرورت ہوتی ہے جو وکٹیں لے سکے، لہٰذا جب آپ اپنے اہم گیندبازکو وکٹ کے لیے نہیں کہیں گے تو وکٹیں کیسے ملیں گی۔کسی گیندبازکو ایک اسپیل میں کم سے کم 4 اوورز کرائے جاتے ہیں ۔ لیکن آپ 2 اوورز میں اپنے اہم گیندباز کوروک دیتے ہیں ، تو اس طرح کی کپتانی مجھے سمجھ میں نہیں آتی ہے۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*