ہندوستان کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں اترے گی نئی اوپننگ جوڑی،آسٹریلیائی ٹیم میں بڑی تبدیلی

برسبین:آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم ہندوستان کے خلاف کھیلی جارہی چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں اوپنگ جوڑی کے مسئلے سے دوچار ہے۔ پہلے دو ٹیسٹ میں نئی اوپننگ جوڑی نے اننگز کا آغاز کیا کیونکہ مستقبل اوپنر ڈیوڈ وارنر انجری کے سبب میدان سے باہر تھے۔ تیسرے ٹیسٹ میں وارنر کی واپسی کے بعد ول پکووسکی کو موقع ملا۔چوتھے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کا مقابلہ ہندوستان سے ایک نئی جوڑی کے ساتھ ہوگا۔ہندوستان اور آسٹریلیا کے مابین برسبین کے گابامیں کھیلے جانے والے سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ فیصلہ کن ہونے والا ہے۔ اس وقت سیریز میں دونوں ٹیمیں 1-1 سے برابر ہیں۔ ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا نے ہندوستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ملبورن کے دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم انڈیا نے بھی آسٹریلیا کو آٹھ وکٹ دے شکست دی۔ جس کی وجہ سے سیریز برابر ہوگئی، اس کے بعدسڈنی میں کھیلا جانے والا تیسرا میچ ڈرا رہا۔ہندوستان کے خلاف ایڈیلیڈ اور ملبورن ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے لیے اننگز کا آغاز جو برنز اور میتھیو ویڈ نے کیا تھا۔ تیسرے ٹیسٹ میں ڈیوڈ وارنر انجری سے واپس آئے اور برنز کو باہرکا راستہ دکھایا گیا جبکہ ویڈ کو نچلے آرڈر میں بیٹنگ کے لیے بھیجا گیا۔ ول پکووسکی نے تیسرے ٹیسٹ میں وارنر کے ساتھ اننگز کا آغاز کیاتھا۔تیسرے ٹیسٹ کے دوران انجری کی وجہ سے ول آخری میچ میں نہیں کھیل رہے ہیں۔ آسٹریلیائی پلیئنگ الیون میں اوپنر مارکس ہیرس شامل ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آخری میچ میںوارنر اور ہیرس کی جوڑی اننگز کا آغاز کرے گی۔
آسٹریلیائی ٹیم:
ڈیوڈ وارنر ، مارکس ہیریس ، مارنس لبوشین ، اسٹیو اسمتھ ، میتھیو ویڈ ، کیمرون گرین ، ٹم پین (کپتان اور وکٹ کیپر) ، پیٹ کمنس ، مچل اسٹارک ، نیتھن لیون اور جوش ہیزل ووڈ۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*