ہندوستانی ہاکی میں امید کی نئی کرن جگا گیا سال 2019

نئی دہلی:
ہندوستانی ہاکی ٹیم کے لیے سال 2019 امید کی نئی کرن لے کر آیا جس میں مرد وخواتین دونوں ٹیموں نے اگلے سال ٹوکیو میں ہونے والے اولمپک کھیلوں کے لیے کوالیفائی کیا۔ ہندوستانی ٹیموں نے 2019 میں زیادہ تر مواقع کا پورا فائدہ اٹھایا اور ان میں سے سب سے بڑا تھا ٹوکیو اولمپکس کے لیے اپنا ٹکٹ پکا کرنا۔ہندوستانیوں ٹیموں نے حالانکہ سال 2019 میں زیادہ تر دو طرفہ سیریز اور بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کے ایک مقابلے میں حصہ لیا۔اس درمیان اپریل میں گراہم ریڈ نے ہندوستانی سینئر مرد ٹیم کا ذمہ سنبھالا اور جونیئر ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں نے سینئر ٹیم میں جگہ بنائی۔آسٹریلیا عالمی چمپئن بلجیم، ہالینڈ، جرمنی اور ارجنٹائن جیسی ٹاپ ٹیمیں جہاں ایف آئی ایچ پرو لیگ کے پہلے سیشن میں کھیلنے میں مصروف رہیں وہیں ہندوستانی ٹیم زیادہ تر کم رینکنگ والی ٹیموں سے کھیلی۔مرد ٹیم نے اس سال کے آغاز جون میں بھونیشور میں ایف آئی ایچ سیریز فائنلس سے کی جہاں من پریت سنگھ کی قیادت والی ٹیم نے فائنل میں جنوبی افریقہ کو 5-1سے شکست دے کر ایف آئی ایچ اولمپکس کوالیفائرس میں جگہ بنائی۔اولمپکس کوالیفائرس سے پہلے ہندوستانی مرد ٹیم نے اگست میں ٹوکیو اولمپک ٹیسٹ مقابلہ میں حصہ لیا جس میں میزبان جاپان، ملائیشیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کھیلی تھیں۔ہندوستانی ٹیم نے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 5-0سے شکست دے کر خطاب جیتا تھا۔اس کے بعد ہندوستانی ٹیم یورپ کے دورے پر گئی جہاں اس نے عالمی چمپئن بلجیم کے خلاف تین اور اسپین کے خلاف دو میچ کھیلے۔من پریت سنگھ کی قیادت والی ٹیم نے بلجیم کو 2-0, 2-1اور 5-1 سے اور اسپین کو 6-1 اور 5-1 سے شکست دی۔لیکن ان کی سب سے بڑی کامیابی اولمپکس کوالیفائرس میں رہیں جہاں اس نے روس کو 11-3 کے مجموعی اسکور سے شکست دے کر اولمپکس کے لئے ٹکٹ پکا کیا۔رینکنگ میں ہندوستانی مرد ٹیم اس سال پانچویں مقام پر بنی رہی ہندوستانی خواتین ٹیم نے بھی قابل تعریف مظاہرہ کیا۔رانی رامپال کی قیادت والی ٹیم بھی سال بھر رینکنگ میں نویں نمبر پر بنی رہی۔اس کی دو کھلاڑی شرمیلا دیوی اور لالریمسیامی کو ایف آئی ایچ کے سال کے نیو ٹیلنٹ کھلاڑی کے لیے نامزد کیا گیا۔اس سال چیف کوچ سورڈ مارین کو پورے سیشن میں خواتین کی ٹیم کے ساتھ کام کرنے اور کامل مجموعہ تیار کرنے کا بھی موقع ملاخاتین ٹیم نے ملائیشیا اور کوریا دورے سے آغاز کیا جہاں اس نے اپنے حریفوں کو شکست دے کر جون میں ایف آئی ایچ سیریز فائنلس کیلئے ضروری اعتماد حاصل کیا۔ہندوستان نے ہیروشیما میں ایف آئی ایچ سیریز فائنلس میں اروگوے، پولینڈ،
فیجی، چلی اور میزبان جاپان کو شکست دے کر ایف آئی ایچ اولمپکس کوالیفائرس کیلئے کوالیفائی کیا۔اس کے بعد اولمپکس ٹیسٹ مقابلہ میں اس نے دنیا میں نمبر دو آسٹریلیا کو برابری پر روکا اور چین اور جاپان کو شکست دے کر خطاب جیتا۔ ہندوستانی خاتون ٹیم نے اولمپکس کوالیفائرس میں بھی اپنا فارم جاری رکھا اور امریکہ کو 6-5 کے مجموعی اسکور سے شکست دے کر تیسری بار اولمپکس میں جگہ بنائی۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*