چنئی:ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ چنئی میں کھیلا جارہا ہے ۔ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ہندوستانی ٹیم میں تین تبدیلیاں ہوئیں ۔ ٹیم انڈیا نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر6 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنائے ہیں اور رِشبھ پنت 33 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں اور اکشر پٹیل 5 رنز بناکرناٹ آؤٹ ہیں۔اننگز کے آغاز دورران ہی ہندوستان کو پہلا جھٹکا گل کی شکل میں لگا ،پہلی وکٹ گرنے کے بعد روہت نے چیتیشور پجارا کے ساتھ اننگز سنبھالی ۔ روہت نے 47 گیندوں پر 8 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے اپنی 12 ویں ٹیسٹ نصف سنچری مکمل کی۔ 21 رنز کے اسکور پر پجارا کو جیک لیچ نے بین اسٹوکس کے ہاتھوں کیچ کراکرہندوستان کو دوسرا جھکادیا۔ اکشیر پٹیل کو ٹیسٹ ڈیبو کرنے کا موقع ہے ، جبکہ کلدیپ یادو کی واپسی ہوئی ہے ۔ محمد سراج کو جسپریت بمراہ کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔ کپتان وراٹ کوہلی معین علی کی بہترین گیند پر کھاتہ کھولے بغیر ہی آئوٹ ہوگئے ۔ ہندوستان کی چوتھی وکٹ روہت شرما کے شکل میں گری اور وہ 161 رنز بنا کر جیک لیچ کی گیند پر معین خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ رہانے67 رنز بنا کر معین علی کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔ آر اشون 13 رنز بنا کر اولی پاپ کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔