Home قومی خبریں ہنداوراسرائیل کے درمیان تعلقات میں پیش رفت تیز،بھارت کا سب سے بڑا مددگار اسرائیل

ہنداوراسرائیل کے درمیان تعلقات میں پیش رفت تیز،بھارت کا سب سے بڑا مددگار اسرائیل

by قندیل

لکھنؤ:وزارت دفاع کے ایک سینئر افسر نے بدھ کو کہا کہ چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے بھارت کی تیاریوں میں اسرائیل اہم مددگارہے۔ڈائریکٹر جنرل (روینیو) اور ایڈیشنل سکریٹری (دفاع) اپوروا چندرا نے کہاہے کہ کسی بھی منفی صورت حال سے نمٹنے کے لیے بھارت کی تیاریوں میں اسرائیل سب سے بڑا مددگار ہے اور ہمیشہ اس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیاہے۔وہ ڈیفنس ایکسپو-2020 میں فکی کی طرف سے اسرائیلی وزارت دفاع اور بھارتی وزارت دفاع کے ساتھ مشترکہ طورپرمنعقدانڈیا-اسرائیل اپرچیونٹیز ان ڈیفنس کوآپریشن کے موضوع پر بول رہے تھے۔چندرا نے اسرائیل کے ساتھ شراکت قائم رکھنے کا اعتماد جتایاکیونکہ اب تک وزارت دفاع کا اسرائیل کے ساتھ مجموعی تجربہ کافی تسلی بخش رہا ہے۔انہوں نے بغیر پائلٹ گاڑی، یو اے وی، سر حدی انتظام اور فروخت کے بعد کی مدد کو بھارت اور اسرائیل کے درمیان تعاون کے نئے شعبے قراردیا۔بھارت میں اسرائیل کے سفیر ران ملیانے کہاکہ بھارت اور اسرائیل کے درمیان شراکت داری باہمی احترام، اعتماد، اقدار، دلچسپی،روایت اور ثقافت کی بنیاد پر تیزی سے بڑھ رہی ہے۔دونوں ممالک کے درمیان زیادہ مشترکہ منصوبہ بندی کی ضرورت پرزور دیتے ہوئے انہوں نے امید ظاہرکی کہ خریداری اورفروختگی کے تعلق کو اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں دنیا میں معروف ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے بے پناہ امکانات ہیں۔

You may also like

Leave a Comment