ہائی کورٹ نے واٹس ایپ کی رازداری پرمرکز سے جواب طلب کیا

نئی دہلی:دہلی ہائی کورٹ نے واٹس ایپ کی نئی رازداری کی پالیسی کو چیلنج کرنے والی درخواست پر بدھ کے روز مرکز سے جواب طلب کرلیاہے۔چیف جسٹس ڈی این پٹیل اور جسٹس جیوتی سنگھ کی بنچ نے اس درخواست پر وزارت الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی اور واٹس ایپ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مارچ تک جواب دینے کو کہا ہے۔درخواست گزار سیما سنگھ اور میگھن سنگھ نے استدلال کیا ہے کہ نئی رازداری کی پالیسی ہندوستانی ڈیٹا کے تحفظ اور رازداری کے قوانین میں خامیوں کی نشاندہی کرتی ہے۔