نئی دہلی:دہلی ہائی کورٹ نے دہلی اقلیتی کمیشن ایکٹ کے غیر قانونی ہونے کا دعوی کرنے والے اور اس کے صدر کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست کرنے والی ایک درخواست پر آپ حکومت سے جواب مانگا ہے۔جسٹس منموہن اور جسٹس سنجیو نرولا کی بنچ نے دہلی حکومت اور لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر سے کہا کہ وہ عرضی میں لگائے گئے الزامات پر ایک رپورٹ داخل کریں اور معاملے کو اگلی سماعت کے لئے جمعرات کو درج کر دیا۔لیفٹیننٹ گورنر دفتر کی جانب سے پیش ہوئے دہلی حکومت کے اضافی مستقل ایڈووکیٹ انوپم شریواستو نے عدالت نے کہا کہ کمیشن کے صدر ظفر الاسلام خان کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کرنے والی ایک اور درخواست پر ایک جج نے 11 مئی کو انتظامیہ سے اس مسئلے پر فیصلہ کرنے کو کہا تھا کیونکہ ان کا دور اقتدار 14 جولائی کو ختم ہو رہا ہے۔نئی عرضی سماجی کارکن وکرم گہلوت نے دائر کی ہے۔اس میں دلیل دی گئی ہے کہ دہلی اسمبلی کو دہلی اقلیتی کمیشن ایکٹ بنانے کا اختیار نہیں ہے۔اس لئے اسے منسوخ کیا جائے گہلوت نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ ایکٹ کے جائز نہ ہونے کی وجہ سے اس کے تحت کی گئی تقرریاں بھی غیر قانونی ہیں، جن میں صدر کی تقرری بھی شامل ہے۔
ہائی کورٹ میں دہلی اقلیتی کمیشن ایکٹ کو منسوخ کرنے کی درخواست،حکومت سے جواب طلب
previous post