ہائی کورٹ کے حکم کے بعد بی جے پی ممبراسمبلی کے خلاف عصمت دری کا مقدمہ درج

دہرادون:اتراکھنڈ میں برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیے صورت حال شرمناک ہوگئی ،جب اس کے ایک ایم ایل اے کے خلاف عصمت دری کے معاملے میں مقدمہ درج کیاگیا۔ ہائی کورٹ نے بی جے پی کے ایم ایل اے مہیش نیگی کے خلاف عصمت دری کے مقدمے کا حکم دیا ۔ہائی کورٹ کے حکم پر بی جے پی کے ممبر اسمبلی مہیش نیگی کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاہے۔ صرف یہی نہیں ، بی جے پی ایم ایل اے کی اہلیہ پربھی عصمت دری کے معاملے میں الزام عائدکیاگیاہے ۔ ایک خاتون کی جانب سے ایم ایل اے مہیش نیگی پر ماضی میں عصمت دری کا الزام لگایا گیا تھا ، جس کے بعد ہائی کورٹ کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کیاگیاتھا۔