Home قومی خبریں ہاتھرس:اپوزیشن کی آواز دبانے کی کوشش کر رہی ہے یوگی حکومت:سچن پائلٹ

ہاتھرس:اپوزیشن کی آواز دبانے کی کوشش کر رہی ہے یوگی حکومت:سچن پائلٹ

by قندیل

جے پور:ہاتھرس جارہے کانگریس لیڈران راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کے ساتھ پولیس اور انتظامیہ کے رویے کی مذمت کرتے ہوئے کانگریس کے رہنما سچن پائلٹ نے جمعہ کوکہا کہ اتر پردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت اپوزیشن کی آواز دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ کانگریس کے رہنماؤں راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی جو ہاتھرس کیس میں متاثرہ افراد کے اہل خانہ سے ملنے جا رہے تھے، انہیں راستے میں ہی روک کر حراست میں لیا گیاتھا۔اس واقعے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے پائلٹ نے کہا کہ وزیر اعلی یوگی اور پوری انتظامیہ نے حزب اختلاف کی آواز دبانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ کل راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کے ساتھ جوسلوک کیا گیا وہ غیر مہذب ہے، یہ قابل مذمت ہے۔ انسانیت، آئین اور قانون کی دھجیاںاڑائی گئیں۔ پائلٹ نے کہا کہ آج پورے ملک میں ناراضگی ہے کہ اترپردیش حکومت اس گھناؤنے جرم کے مرتکب افراد کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ثبوتوں کو بے بنیاد طریقے سے ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ کانگریس رہنما نے کہا کہ ملک کے کسی بھی کونے میں عصمت دری جیسی مکروہ حرکتیں کرنے والوں کو سزائے موت دی جانی چاہئے۔ لیکن پہلی بار پولیس انتظامیہ اور حکومت نے جان بوجھ کر شواہد مٹانے کی کوشش کی اور ضلع کلکٹر نے متاثرہ کے اہل خانہ کو دھمکی دینے کی کوشش کی۔

You may also like

Leave a Comment