Home قومی خبریں ہاتھرس معاملے میں ایس آئی ٹی کی جانچ مکمل،میڈیا کو متاثرہ کے گاؤں میںجانے کی اجازت

ہاتھرس معاملے میں ایس آئی ٹی کی جانچ مکمل،میڈیا کو متاثرہ کے گاؤں میںجانے کی اجازت

by قندیل

ہاتھرس:ہاتھرس میں 19 سالہ لڑکی کی اجتماعی زیادتی کے بعد اس کی موت کے معاملے میں خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) نے اپنی جانچ مکمل کرلی ہے۔ ہاتھرس انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے ہفتہ کے روز یہ اطلاع دی۔ عہدیدار نے بتایا کہ انتظامیہ نے متاثرہ گاؤں میں میڈیا کے داخلے پر پابندی بھی ختم کردی ہے۔ ایک دن پہلے ہی سیاستدانوں سمیت بیرونی افراد کو بچی کے اہل خانہ سے ملنے سے روک دیا گیا تھا کیونکہ ایس آئی ٹی کی تحقیقات جاری تھیں۔ جوائنٹ مجسٹریٹ پریم پرکاش مینا نے نامہ نگاروں کو بتایاکہ ایس آئی ٹی کی تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں اور صرف میڈیا کو گاؤں میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔ انہوں نے ان الزامات کو بھی مسترد کردیا کہ انتظامیہ نے بچی کے اہل خانہ کو نظر بند کرکے ان کے فون ضبط کرلئے ہیں۔ عہدیداروں نے بتایا کہ اس واقعے پر ملک بھر میں ناراضگی کے درمیان اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بدھ کے روز ایک تین رکنی ایس آئی ٹی تشکیل دی ہے جس کو 14 اکتوبر تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ہاتھرس انتظامیہ نے جمعرات کو سی آر پی سی کی دفعہ 144 کے تحت احکامات نافذ کردیئے ہیں، جس میں ضلع میں چار یا اس سے زیادہ لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی ہے۔ اس ہفتے کے شروع میں متاثر ہ لڑکی کا دہلی کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا تھا۔

You may also like

Leave a Comment