Home قومی خبریں ہاتھرس معاملہ:ملزموں نے خط لکھ کر خود کو بتایا بے قصور، متاثرہ کے اہل خانہ نے کہا:ہمارے خلاف سازش ہورہی ہے

ہاتھرس معاملہ:ملزموں نے خط لکھ کر خود کو بتایا بے قصور، متاثرہ کے اہل خانہ نے کہا:ہمارے خلاف سازش ہورہی ہے

by قندیل

ہاتھرس:اترپردیش میں ہاتھرس واقعہ ابھی سرد ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ چاروں ملزمان نے خطوط ارسال کئے ہیں اور خود کو بے قصور قرار دیا ہے۔ اس کے بعد متاثرہ کے اہل خانہ نے اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اسے (متاثرہ) چپکے سے جلایا گیا تھا، اب آپ ہمیں زہردے دو۔ ہاتھرس ملزمین کا خط وائرل ہونے کے بعد متاثرہ کے اہل خانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمارے خلاف سازشوں کا مرحلہ شروع ہوچکا ہے،یہ سب سنانے سے بہتر ہے کہ انھیں زہر دے دیاجائے۔ متاثرہ لڑکی کے بھائی، والدہ اور والد نے بتایا کہ ہمارے خلاف سازش کی جارہی ہے،بھابھی نے بتایا کہ اسے (متاثرہ) ضلع اور پولیس انتظامیہ نے خفیہ طور پر جلایا تھا، اب ہمیں زہردے دو۔متاثرہ لڑکی کے والد نے کہا کہ ہمارے خلاف مستقل سازش کی جارہی ہے، اب ایک اور بڑا جھوٹ خط کی شکل میں سامنے آیا ہے، ہم پر ہر روز الزام تراشی اور جوابی حملہ کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اس نے چاروں ملزموں میں سے کسی سے کبھی بات نہیں کی۔ ان میں سے کسی کی بھی ہماری لڑکی سے دوستی نہیں تھی۔ یہ چاروں دہشت گرد قسم کے ہیں، ان سے دوستی کون کرے گا؟

You may also like

Leave a Comment