Home قومی خبریں ہاتھرس کیس میں پرینکا نے ہائی کورٹ کے حکم کو بتایاامید کی کرن

ہاتھرس کیس میں پرینکا نے ہائی کورٹ کے حکم کو بتایاامید کی کرن

by قندیل

نئی دہلی:کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے جمعہ کے روز کہا کہ الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بینچ نے ہاتھرس کیس سے متعلق اعلی عہدیداروں کو سمن جاری کیاہے، یہ اس معاملے میں امید کی ایک کرن ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیاکہ الہ آباد ہائی کورٹ کا ایک مضبوط اور حوصلہ افزا حکم آیا ہے۔ پورا ملک ہاتھرس کی لڑکی کے لئے انصاف کا مطالبہ کررہا ہے۔کانگریس کی اتر پردیش انچارج نے کہاکہ یوپی حکومت کی طرف سے متاثرہ افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ہونے والے غیر انسانی اور غیر منصفانہ سلوک کے درمیان ہائی کورٹ کا حکم امید کی ایک کرن ہے۔اترپردیش کے ضلع ہاتھرس میں 19 سالہ دلت لڑکی کی مبینہ اجتماعی عصمت دری ،قتل اور زبردستی والی آخری رسومات کے معاملے پر ناراض الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے جمعرات کو اعلی سرکاری عہدیداروں

You may also like

Leave a Comment