Home اسپورٹس آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر حسن علی کوسرزنش

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر حسن علی کوسرزنش

by قندیل

دبئی:پاکستانی گیندبازحسن علی کو ہفتہ کو آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سرزنش کی گئی جبکہ ڈھاکہ میں پہلے T20 انٹرنیشنل کے دوران سست اوور ریٹ پر بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔ یہ واقعہ بنگلہ دیش کی اننگز کے 17ویں اوور میں اس وقت پیش آیا جب حسن نے بلے باز نورالحسن کو آؤٹ کرنے کے بعد ایک غیرمناسب اشارہ کیا، جس سے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف سے متعلق آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.5 کے لیول 1 کی خلاف ورزی کی گئی، جس کا مطلب ایک بین الاقوامی میچ کے دوران اشارہ کرناجو بلے باز کو آؤٹ ہونے کے بعد جارحانہ ردعمل ظاہر کرنے پر اکسا سکتا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایک بیان میں کہاکہ اس کے علاوہ حسن کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کی 24 ماہ میں پہلی خلاف ورزی ہوئی ہے۔بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں پر میچ کے دوران سست اوور ریٹ کی وجہ سے ان کی میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔آئی سی سی نے کہاکہ آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے مطابق مقررہ وقت میں ٹیم کی گیند بازی سے کم کرائے گئے ہر اوور کے لیے کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

You may also like

Leave a Comment