ہریانہ کے سابق وزیراعلیٰ بھوپندر سنگھ ہڈا اور ان کی اہلیہ کوروناپوزیٹو

نئی دہلی: ہریانہ کے سابق وزیراعلیٰ بھوپندر سنگھ ہڈاکورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔ ان کے علاوہ ان کی اہلیہ آشاہڈاکی کورونا رپورٹ بھی مثبت آئی ہے۔ بھوپندر سنگھ ہڈا نے ٹویٹ کیاہے کہ انھیں انفیکشن تھا اور کہاہے کہ ڈاکٹروں کے مشورے پر انہیں اور ان کی اہلیہ کومیدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔بھوپندر سنگھ ہڈانے اتوار کے روز ٹویٹ کیاہے کہ ابتدائی پی سی آراسکریننگ کروانے کے بعد میری بیوی اور میری اہلیہ کی کورونا مثبت ہونے کی اطلاع ہے۔ ڈاکٹروں کے مشورے پر ہم میدانتا اسپتال میں ان کی نگرانی میں ہیں ، فی الحال ہمارے تمام پیرامیٹرز نارمل ہیں۔پچھلے دنوں ہر وہ شخص جو میرے ساتھ رابطہ میں آیا ، براہ کرم اپنی جانچ کروائے۔