Home قومی خبریں ہاردک پٹیل کانگریس لیڈران سے ناراض،کہامیری قابلیت کے مطابق میرا استعمال نہیں کیاگیا

ہاردک پٹیل کانگریس لیڈران سے ناراض،کہامیری قابلیت کے مطابق میرا استعمال نہیں کیاگیا

by قندیل

احمد آباد:گجرات کانگریس کے کاگزار صدر ہاردک پٹیل نے گجرات میں اپنی پارٹی کے لیڈران سے کھل کر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ ہاردک پٹیل نے کہاکہ پارٹی میں ان کا صحیح استعمال نہیں ہورہا ہے۔ہاردک پٹیل نے کہاکہ میری بہترین صلاحیت کے حساب سے میرااستعمال نہیں ہوا، میں کانگریس سے وابستہ ہوں اور نظریہ سے وابستہ ہوں، اس لیے میں انتخابات جیتنے کے لیے کام کر رہا ہوں۔ پارٹی کے نظریہ کی وجہ سے کانگریس میں آیا تھا۔ کانگریس مجھے چاہیے اسے جیتتے ہوئے دیکھنا ہے۔دراصل گجرات میں مختلف بلدیاتی اداروں کے لیے انتخابی مہم جمعہ کی شام کو اختتام پذیر ہوئی، ووٹنگ اتوار کو ہوگی۔ ریاستی الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 81 بلدیات، 31 ضلعی پنچایتوں اور 231 تھانہ پنچایتوں کے انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی 2 مارچ کو ہوگی۔اتوار کو ہونے والے تمام چھ میونسپل کارپوریشن انتخابات میں کامیابی کے بعد بی جے پی پرجوش ہے۔ کانگریس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم کانگریس کا خیال ہے کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے اور حکمراں جماعت (بی جے پی) کے ساتھ لوگوں کی مایوسی، اس (کانگریس) کی طرف انتخابات میں ہوا کا رخ کرے گا۔ انتخابی مہم کے آخری دن، دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروندکجریوال نے سورت میں روڈ شو کیا۔

You may also like

Leave a Comment