ہر شہری کو مفت میں کورونا ویکسین ملنی چاہیے:راہل گاندھی

نئی دہلی:کورونا مہاماری کے خلاف اٹھارہ سال سے زیادہ عمر کے افراد یکم مئی سے کورونا ویکسین لے سکیں گے۔ اس کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع ہونے کے ایک دن بعد آج کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ ہر شہری کو مفت ٹیکے لگائے جائیں۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ ہندوستان کو یہ ویکسین مفت میں ملنی چاہیے۔ تمام شہریوں کی ویکسی نیشن مفت دی جانی چاہیے ۔ امید کرتا ہوں کہ اس بار انہیں ملے ۔ہفتہ کو کورونا وائرس کی وبا کے خلاف تیسرے مرحلے کا کورونا ویکسین دینے کا عمل شروع ہونا ہے۔ اس کے لیے پہلے دن 1.55 کروڑ سے زیادہ افراد نے رجسٹر ڈ کرایا ہے۔ اس مدت کے دوران 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ٹیکے لگائے جائیں گے۔