حقانی القاسمی کی "کتاب کائنات ” پر منظوم تاثرات ـ احمد علی برقی اعظمی

تبصروں تقریظ پر مبنی ہے یہ ایسی کتاب
جس میں ہے ادبی کتب کا روح پرور احتساب
ہے عیاں حقانی کا اس سے عیاں زور قلم
اردو دنیا میں نہیں جن کا کہیں کوئی جواب
اس کی ہر تقریظ میں ہے ندرت فکرونظر
تبصروں کا ہے یہ بیحد خوبصورت انتخاب
ہے مؤلف کابھی بیحد دلنشیں ذوق سلیم
کاوش رضوان احمد ہے نہایت کامیاب
جن ادیبوں کی کتابوں کے ہیں اس میں تجزیے
تبصروں سے بڑھ گئی ہے اور ان کی آب و تاب
تبصروں کا اس میں ہے اسلوب بیحد دلپذیر
اس سے بڑھ کر ہو نہیں سکتی کوئی نقد کتاب
شخصیت حقانی کی اس دور میں ہے عبقری
کارناموں سے ہیں برقی اپنے جو عزت مآب

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*