پونا:شہر پونا کے معروف علاقے کونڈوا میں پچھلے 73 دنوں سے جاری سی اے اے اور این آرپی کے خلاف جاری احتجاج میں آج بھی خواتین کے حوصلے بلند ہیں اور وہ اپنے احتجاج کو اس وقت تک جاری رکھنے کا عزم رکھتی ہیں جب تک حکومت سی اے اے اور این آرپی جیسے سیاہ قانون واپس نہیں لیتی۔ عالمی وبا کووڈ 19 پھوٹ پڑنے کے سبب حکومت کی جانب سے مسلسل گائڈلاں س دی جارہی تھی جس کا خیال بخوبی رکھا گیا اور مظاہرین کی تعداد صرف پانچ کردی گئی ہے، انھیں ماسک اورسینیٹائزر دستیاب ہیں اور بیٹھنے کے لیے پلنگ کا نظم بھی کیا گیا ہے ایسی اطلاع جناب حاجی نویدصاحب نے دی۔آج چونکہ وزیر اعظم مودی نے جنتا کرفیو کا کال دیا تھا ہم نے وزیراعظم کی بات کو مانتے ہوے آج خالی پلنگ بچھا کر احتجاج کیاہے ہی اس بات بین ثبوت ہے کہ شاہین باغ مظاہرین حکومت کے اچھے اقدام کی حمایت بھی کرتے اور اسی حکومت کے بنائے گئے انسان دشمن قوانین کی مخالفت بھی کرتے ہیں۔ڈاکٹر الصباح نے کہاہے کہ ہم خواتین کی صحت پر کافی حساس ہیں اور حکومت کو پورا تعاون کر رہے ہیں اب حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہماری مانگوں کو مانے اور سی اے اے اور این آرپی جیسے قوانین واپس لیں۔انھوں نے مزید کہا کہ آج محترم وزیر اعظم کی جانب سے پورے دن کے جنتا کرفیو کی گزارش کی گئی تھی جس کا ہم بھرپور تعاون کرتے ہیں اور حکومت مطالبہ بھی کرتے ہیں کہ اس کورونا سے نمٹنے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائے۔ پروفیسر صالحہ شیر کر صاحبہ نے کہاہے کہ ابھی یہ خبر بھی موصول ہوئی ہے کہ چند شرپسندوں نے شاہین دہلی پر پیٹرول بم پھینک کر نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے ہم حکومت ہندسے مطالبہ کرتے ہیں کہ جمہوری طرز پر جاری اس احتجاجی مظاہرے پر حملہ کرنے والوں کو جلد از جلد پکڑ کر سخت سے سخت سزادے۔