ہم نے ملک کو کانگریس سے بچایا،اب کانگریس کو نہرو-گاندھی خاندان سے بچانے کی ضرورت:اوما بھارتی

نئی دہلی:بی جے پی رہنما اور مدھیہ پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ اوما بھارتی نے راجستھان کے معاملے پر کہا ہے کہ راہل گاندھی صلاحیت والے لیڈروں کو آگے بڑھتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔ ۔ اوما بھارتی نے کہا کہ ہم نے ملک کو بچایا ہے، لیکن اب کانگریس کے لوگوں کو اورپارٹی کو نہرو ،گاندھی خاندان سے بچانے کے لئے آگے آنا چاہئے۔ اما بھارتی نے کہا کہ پی وی نرسمہا راؤ کے زمانے میں ایک بار یہ محسوس ہوا کہ کانگریس نہرو-گاندھی خاندان سے آزاد ہوگئی ہے، لیکن بعد میں دگ وجے سنگھ اور ارجن سنگھ جیسے لوگوں نے ایسا نہیں ہونے دیا۔