Home قومی خبریں ہم نے بہار کو ترقیاتی کاموں کی سوغات دی تھی:لالو یادو

ہم نے بہار کو ترقیاتی کاموں کی سوغات دی تھی:لالو یادو

by قندیل

پٹنہ:کورونا وائرس وبا کی وجہ سے بہار میں سیاسی الزام تراشیوں کا سلسلہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ریاست میں اسی سال اسمبلی انتخابات انتخابات ہونے ہیں، ایسے میں اپوزیشن پارٹی حکومت کو نشانہ بنانے کے لئے کوئی موقع گنوانا نہیں چاہتی۔ راشٹریہ جنتا دل سپریمو لالو یادو نے ریاست میں صنعتوں کو لانے میں ناکام رہنے کے لئے نتیش کمار کی حکومت پر نشانہ لگایا۔ لالو یادو نے کہاکہ یو پی اے حکومت میں ہم نے ترقیاتی کاموںکے لئے بہار کو 1 لاکھ 44 ہزار کروڑ روپے کی رقم دلائی۔60 ہزار کروڑ کا رخانوں کا انتظام کیا۔ہمارے دئیے پیسے سے نتیش کمار نے اپنی شبیہہ بہتر کی ، جب خود این ڈی اے میں تھے توبہار کو ایک روپیہ بھی نہیں دلایا۔ترقیاتی کاموں میں ہم نے کبھی سیاست نہیں کی۔غور طلب ہے کہ جب مرکز میں منموہن سنگھ کی قیادت والی حکومت اقتدار میں تھی، اس وقت لالو ریلوے کے وزیر تھے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں بطور وزیر ریل بہار کو دئیے گئے تحفوں کا ذکر کیا ہے۔یہ عجب اتفاق ہے کہ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار بھی اٹل بہاری واجپئی کی قیادت والی مرکزی حکومت میں ملک کے وزیر ریل کا عہدہ سنبھال چکے ہیں۔غور طلب ہے کہ اس سے پہلے بہار کے سابق نائب وزیر اعلی اور لالو یادو کے بیٹے تیجسوی اور تیج پرتاپ یادو بھی مہاجر مزدوروں کے مسائل پر نتیش حکومت کو نشانہ بناچکے ہیں۔جب کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے بہار کے مہا جر مزدور دوسری ریاستوں میں پھنسے ہوئے تھے تو راشٹریہ جنتا دل لیڈر تیجسوی یادو نے مزدوروں کو ان کے گھر تک لانے کے معاملے میں بہار حکومت پر نشانہ لگایا تھا۔

You may also like

Leave a Comment