Home قومی خبریں ہم نے اب تک آپ کاساتھ دیا،آپ بھی ہماراساتھ دیں،اروندکجریوال کی مودی سے اپیل

ہم نے اب تک آپ کاساتھ دیا،آپ بھی ہماراساتھ دیں،اروندکجریوال کی مودی سے اپیل

by قندیل

نئی دہلی:راشن اسکیم پراروندکجریوال نے وزیر اعظم کو ایک خط لکھا ہے۔ چیف منسٹر کجریوال نے کہا ہے کہ براہ کرم دہلی میں ڈور ٹو ڈور راشن اسکیم نافذ کی جائے ۔انہوں نے کہاہے کہ آج تک میں نے قومی مفاد کے تمام کاموں میں آپ کا ساتھ دیا ہے ، آپ بھی قومی مفاد کے اس کام میں ہمارا ساتھ دیں۔تبلیغی مرکزمعاملے پرکجریوال حکومت مکمل طورپربی جے پی کے ساتھ تھی۔اسی طرح دہلی فسادات کے بعدکجریوال حکومت کے تئیں مسلمانوں میں سخت غصہ ہے۔ اس اسکیم کو کورونا دور میں پورے ملک میں نافذ کیا جانا چاہیے۔ مرکزی حکومت اس اسکیم میں جو کچھ بنانا چاہتی ہے ہم کرنے کو تیار ہیں۔ دہلی میں راشن کی ڈور اسٹیپ ڈیلیوری اسکیم پر پابندی کے بعد ، دہلی حکومت اور مرکزی حکومت کے مابین تناؤ بڑھتا جارہا ہے۔ دہلی حکومت نے ہفتہ کے دن دعویٰ کیا ہے کہ مرکز نے اس کی راشن اسکیم کووک دیاہے جس سے 72 لاکھ راشن کارڈ ہولڈرز کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے اس اقدام کوسیاسی طور پر حوصلہ افزاقرار دیا۔ تاہم مرکزی حکومت نے ان الزامات کوبے بنیاد قرار دیا تھا۔

You may also like

Leave a Comment