ہمارا مقصد ترکی کو چوتھے صنعتی انقلاب کا مرکز بنانا ہے:اردوگان

انقرہ:ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد ترکی کو چوتھے صنعتی انقلاب کی مصنوعات اور ٹیکنالوجی کا مرکز بنانا ہے۔صدر ایردوان نے ترکی چوتھے صنعتی انقلاب مرکز کے افتتاحی پروگرام کے لئے ویڈیو پیغام بھیجا ہے۔پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ چوتھا صنعتی انقلاب نیٹ ورک عالمی اقتصادی فورم سے منسلک شکل میں قائم کیا گیا ہے۔ ترکی رواں سال کے آغاز میں اس نیٹ ورک میں شامل ہوا ہے اور یورپ بھر میں اس نیٹ ورک کی دو مثالوں میں سے ایک کی حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد اپنے ملک کو چوتھے صنعتی انقلاب کی مصنوعات اور ٹیکنالوجیوں کا مرکز بنانا ہے۔صدر اردوگان نے کہا ہے کہ اگرچہ وباء کی وجہ سے یہ مرکز ہماری مطلوبہ سطح پر نہیں پہنچا لیکن ہمیں یقین ہے کہ مرکز کی کاروائیاں اقتصادی اور معاشرتی زندگی پر اہم اثرات مرتب کریں گی۔پہلے صنعتی انقلاب کیآغاز سے اب تک ٹیکنالوجی کے، انسانی، معاشرتی اور حکومتی سطح پر بڑے پیمانے کی تبدیلیاں لانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ یہ تبدیلیاں ہمیں چوتھے صنعتی انقلاب کے لیے زیادہ سخت تیاری کی طرف مائل کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ڈیجیٹلائزیشن کے مرحلے میں ماہر انسانی وسائل سب سے زیادہ اہم عنصر کی شکل میں ہمارے سامنے آ رہے ہیں۔ ترکی نسبتاً نوجوان، پُر عزم اور قابل انسانی وسائل کے ساتھ کافی حد تک تیار حالت میں اس مرحلیمیں داخل ہو رہا ہے۔صدر رجب طیب اردوگان نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ ترکی اس نوعیت کے اہم اور تاریخی انقلابوں میں پیچھے رہنے والا نہیں رہبری کرنے والا اور راستہ کھولنے والا ملک بنے۔ مجھے امید ہے کہ ترکی چوتھے صنعتی انقلاب مرکز کے اہداف تک رسائی میں کردار ادا کرے گا۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*