ہم غیر جانب دار ہیں اور تعصب ومنافرت کی مذمت کرتے ہیں،فیس بک کا کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کوجواب

نئی دہلی:فیس بک نے کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کے خط کا جواب دیا ہے۔ فیس بک نے کہاہے کہ ہم غیرجانبدارہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ ہمارا پلیٹ فارم ایک ایسی جگہ بنارہے جہاں لوگ آزادانہ طور پر اظہار رائے کرسکیں۔ہم تعصب کے الزامات کو سنجیدگی سے لیتے ہیں اور ہر طرح سے نفرت اور تعصب کی مذمت کرتے ہیں۔کے سی وینوگوپال نے ای میل کے ذریعے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو ایک خط بھیجا تھا۔ انہوں نے زکربرگ کو مشورہ دیاتھا کہ فیس بک ہیڈ کوارٹر سے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا آغاز کریں اور ایک یا دو ماہ کے اندر اس کو مکمل کریں اور تحقیقاتی رپورٹ کمپنی کے بورڈمیں پیش کریں۔اس رپورٹ کو بھی عام کیا جائے۔