ہم دوسرے لالویادو ہیں،غلط فہمی میں نہ رہیں مخالفین:تیج پرتاپ یادو

پٹنہ:ریاست بہارکے الیکشن کاہنگامہ جاری ہے ۔ تمام سیاسی جماعتیں اس سال کے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ادھر الزامات کا مرحلہ بھی چل رہا ہے۔ آر جے ڈی لیڈرتیج پرتاپ یادو نے مخالفین پر بڑا الزام عائد کیا ہے۔تیج پرتاپ نے کہاہے کہ مخالفین لالو خاندان کو ہراساں کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ مخالفین جان رہے ہیں ، ہم دوسرے لالویادوہیں ، کوئی اور نہیں۔ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہم مہوا سے الیکشن نہیں لڑیں گے۔ پورا بہار میرا اپنا ہے ، ہم بہارمیں کہیں سے بھی الیکشن لڑ سکتے ہیں۔تیج پرتاپ یادونے کہاہے کہ نتیش کمارچاچا گھر سے باہر نہیں جارہے ہیں۔ نئی نویلی دلہن کی طرح گھر میں پردہ میں ہیں۔