ہم دستوری آزادی کے نہیں،بلکہ نفرت کےخلاف ہیں:رابطہ عالم اسلامی

ریاض:رابطہ عالم اسلامی کے جنرل سیکرٹری محمد العیسیٰ نے العربیہ سے کہا ہے کہ مسلمان کسی بھی شخص کی دستوری آزادی کے خلاف نہیں بلکہ ان آزادیوں کو نفرت پھیلانے سے روکنا چاہتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہم قانونی آزادیوں کے خلاف نہیں، بلکہ اہم ان آزادیوں کو مادی فوائد کے لیے استعمال کرنے کے خلاف ہیں کیونکہ ایسا کرنے سے دستوری آزادیاں بے وقعت ہو جاتی ہیں۔ ہم ان کے نتیجے میں فروغ پانے والے نفرت اور نسلی امتیاز کے خلاف ہیں۔رابطہ عالم اسلامی کے سربراہ کا بیان آزادی اظہار رائے کے نام پر فرانس کے ایک سکول میں مسلمانوں کے آخری نبی ﷺ کے خاکے کے بعد پیدا ہونے والے تنازع کےپس منظر میں سامنے آیا ہے۔ آزادی اظہار رائے کی کلاس میں نبی رحمتﷺ کے خاکے دکھانے والے استاد کے قاتل کی مذمت کرتے ہوئے فرانسیسی صدر نے اسے ’ اسلامسٹ‘ قرار دیا تھا۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*