ہم بھارت اور چین دونوں سے بات کر رہے ہیں:ڈونالڈ ٹرمپ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بھارت چین بارڈر کشیدگی پر اپنا ردعمل ظاہرکیاہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ سرحد پر تناؤ کو ختم کرنے کے لیے بھارت اور چین دونوں سے بات کر رہا ہے۔یہ ایک مشکل وقت ہے۔ ہم ہندوستان سے بات کر رہے ہیں۔ ہم چین سے بات کر رہے ہیں۔ وہاں ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کو بتایا۔اس سے پہلے بھی ٹرمپ نے مداخلت اوربات کادعویٰ کیاتھا،ویسے بھارتی میڈیابرابرٹرمپ کے جھوٹ گناتارہاہے ۔دیکھناہے کہ اس دعوے پروہ کیاکہتاہے۔جب ہندوستان اور چین کے مابین صورتحال کے جائزہ کے بارے میں پوچھاگیاتو ٹرمپ نے کہاہے کہ وہ آمنے سامنے آگئے ہیں۔ ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوسکتا ہے۔ ہم کوشش کریں گے اور اس بحران سے نکلنے میں مددکریں گے۔مشرقی لداخ میں ہندوستان اور چین کے فوجیوں کے درمیان پرتشدد تصادم کے بعد ، امریکہ بھارت کے حق میں کھڑا ہے۔ امریکہ نے کہاتھاکہ چینی فوج نے سرحد پر تناؤ بڑھانے کے لیے کام کیا ہے۔ چینی فوجیوں کے ساتھ پْرتشدد تصادم میں ، 20 ہندوستانی فوجیوں نے ملک کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*