Home قومی خبریں حالات مسلسل بہتر ہورہے ہیں،ہند و ستان جلد ہی کورونا سے جیت جائے گا:ڈاکٹر ہرش وردھن

حالات مسلسل بہتر ہورہے ہیں،ہند و ستان جلد ہی کورونا سے جیت جائے گا:ڈاکٹر ہرش وردھن

by قندیل

نئی دہلی:دہلی میں واقع آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے فوجیوں کے لئے مختص خون کے عطیہ کیمپ کا افتتاح کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ملک میں صورتحال میں مسلسل بہتری آرہی ہے اور ہم جلد ہی کورونا کے خلاف جنگ جائیںگے ۔ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہاکہ گزشتہ مہینے میں کوئی دن ایسا نہیں گزرا جب کسی دن کی ری کوری کی شرح اپنے گزشتہ دن سے بہتر نہ ہو اور کسی دن کی فٹنس ریٹ اس کے پچھلے دن سے کم نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور میڈیکل ورکرز نے کووڈ 19 کے خلاف بھرپور مقابلہ کیا ہے اور ہم جلد ہی یہ جنگ جیت لیں گے۔ اس پروگرام میں ایمس کے ڈائریکٹر رندیپ گلیریا بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ جمعرات کی شام تک ملک میں کل 26845688 افراد کی جانچ کی جاچکی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق فی 10لاکھ پر جانچ کی تعداد بڑھ کر 19453 ہوگئی ہے۔ وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق ایک ہی دن میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 66999 کیسز سامنے آنے کے بعد جمعرات کے روز ملک میں کووڈ 19 کے کیسوں کی مجموعی تعداد 2396637 ہوگئی ہے، جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں اس بیماری سے 942 لوگوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 47033 ہوگئی ہے۔ تاہم ملک میں سرگرم کیسوں کی تعداد 6.5 لاکھ کے قریب ہے۔

You may also like

Leave a Comment