Home قومی خبریں حکیم فخر عالم”نواب واجد علی شاہ ایوارڈ” سے سرفراز

حکیم فخر عالم”نواب واجد علی شاہ ایوارڈ” سے سرفراز

by قندیل

نئی دہلی: کل مورخہ 4 ستمبر 2020 کو مغربی بنگال اردو اکیڈمی نے قومی سطح کے سالانہ ایوارڈز کا اعلان کیا- یہ ایوارڈ ہر سال حکومت مغربی بنگال کی طرف سے علم و ادب کے مختلف موضوعات پر شائع اعلیٰ تصنیفات کو دیے جاتے ہیں- 2017 میں اشاعت پذیر منتخب کتابوں میں حکیم فخر عالم کی تالیف” ہندوستان کی طبی درس گاہیں” کو سائنسی،تکنیکی اور سماجی موضوعات کے زمرہ میں” نواب واجد علی شاہ ایوارڈ”سے نوازا گیا ہے۔اس سے پہلے حکیم فخر عالم کی کتاب” اردو طبی مترجمین” کو اتر پردیش اردو اکیڈمی ایوارڈ سے نواز چکی ہے۔یونانی طب میں گراں قدر خدمات کے لیےآل انڈیا یونانی طبی کانگریس،دہلی اور حکیم اشرف میموریل اکیڈمی، حیدرآباد بھی حکیم فخر عالم کو ایوارڈ عطا کرچکی ہیں- تصنیف و تالیف کے میدان میں نمایاں کردار کے لیے حال ہی میں انہیں”علامہ حکیم محمد کبیر الدین ایوارڈ” سے سرفراز کیا گیا ہے۔حکیم فخر عالم یونانی طب کے معروف مصنفین میں ہیں،اس وقت وزارت آیوش حکومت ہند کے ادارہ مرکزی کونسل برائے تحقیقات طب یونانی (CCRUM ) نئی دہلی کے تحت ریجنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن علی گڑھ میں تحقیقی خدمت انجام دے رہے ہیں- اب تک ان کی ایک درجن سے زیادہ کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔

You may also like

Leave a Comment