Home نظم حیدر کی والدہ

حیدر کی والدہ

by قندیل

(ریختہ کے سرگرم کارکن ،حیدرعلی کی والدہ کے سانحہ ارتحال پر منظوم اظہار تعزیت) 

احمد علی برقی اعظمی

چل بسیں حیدر علی کی والدہ

ہے یہ بیحد روح فرسا سانحہ

ہیں وہ میرے ایک دیرینہ رفیق

جن کا میدان عمل ہے ریختہ

ماں سے بڑھ کر اس جہاں میں کچھ نہیں

فرط غم سے ہیں وہ بیحد غمزدہ

ان کے ہیں جملہ اعزہ سوگوار

مغفرت کی کرتے ہیں ان کی دعا

ان کی شفقت یاد آتی ہیں انہیں

جن کا تھا ہرروز ان سے سابقہ

خلد میں درجات ہوں ان کے بلند

ہو وہاں ان کا فزوں تر مرتبہ

ان کے اس غم میں ہے برقی بھی شریک

دے خدا اعمال کی ان کے جزا

You may also like

Leave a Comment