Home قومی خبریں گیان واپی کیس: مبینہ شیولنگ کی کاربن ڈیٹنگ کا مطالبہ مسترد

گیان واپی کیس: مبینہ شیولنگ کی کاربن ڈیٹنگ کا مطالبہ مسترد

by قندیل

وارانسی: وارانسی کی عدالت کا فیصلہ آگیا ہے۔ عدالت نے گیان واپی مسجد کے وضوخانہ سے دریافت کئے گئے مبینہ شیولنگ کی کاربن ڈیٹنگ کے مطالبے کو خارج کردیا ہے۔ضلعی عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا ہے کہ مسجد میں پائے جانے والے شیولنگ کی کاربن ڈیٹنگ کرنے سے اس کی عمر سے متعلق سائنسی ثبوت حاصل نہیں کیے جائیں گے۔ ہندو فریق اس شیولنگ کو قدیم وشویشور مہادیو کہہ رہا ہے۔ جبکہ مسلم فریق کاربن ڈیٹنگ کی مخالفت کر رہا ہے اور اسے مسلسل چشمہ قرار دے رہا ہے۔عدالت کے فیصلے سے ایک بار پھر گیان واپی معاملہ گرم ہو گیا ہے۔ وارانسی کی عدالت نے کاربن ڈیٹنگ کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔وارانسی کی ضلعی عدالت میں گیان واپی کیس کی سماعت جاری ہے۔ گیان واپی کیس میں بڑا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے پوجا سے متعلق عرضی کو سماعت کے لیے منظور کر لیا ہے۔اس کے بعد ہندو فریق کاربن ڈیٹنگ کے حق میں فیصلے کی توقع کر رہا تھا۔ اس سے قبل مفروضہ شرینگر گوری کی روزانہ پوجا کرنے کا مطالبہ کرنے والی پانچ خواتین کی درخواست پر عدالت نے ان کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔ ہندو فریق نے کیس کی برقراری کے حوالے سے سماعت جیت لی۔ اب مسلم فریق کاربن ڈیٹنگ کے حق میں فیصلے کو اپنی بڑی فتح سمجھ رہا ہے۔وارانسی کی عدالت میں دونوں طرف کے لوگ موجود تھے۔ ہندو فریق نے عدالت جاتے ہوئے مذہبی نعرے لگائے۔ اس کے علاوہ حق میں فیصلہ آنے کی امید ظاہر کی۔ عدالت میں فریقین کے 62 افراد موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ جج اجے کمار وشویش کی عدالت نے جمعہ کو فیصلہ سنایا، جو 11 اکتوبر2022 کو محفوظ کر لیا گیا تھا۔

You may also like

Leave a Comment