گلناز قتل سانحے پرراہل گاندھی نے نتیش حکومت کوگھیرا،جان بوجھ کر معاملے کو چھپایا گیا

نئی دہلی:کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بہارکے ضلع ویشالی میں ایک لڑکی کو جلانے کے معاملے پر نتیش کمار حکومت کونشانہ بنایا اور سوال کیاہے کہ کیا یہ واقعہ انتخابی فائدے کا ہے؟ اسے چھپایاگیا تاکہ گڈ گورننس پرسوال نہ اٹھے۔نتیش حکومت میں ماب لنچنگ اوراس طرح کے معاملات مسلسل پیش آتے رہے ہیں۔راہل گاندھی نے ٹوئیٹ کیاہے کہ کس کا جرم زیادہ خطرناک ہے۔ یہ غیر انسانی حرکت کس نے کی؟یا کس نے انتخابی فوائدکے لیے اس کو چھپایا تاکہ اس پر ان کی غلط ’گڈ گورننس‘ کی بنیاد ڈالی جاسکے؟ راہل گاندھی نے ٹویٹ کے ساتھ ایک خبر شیئرکی ہے جس میں مذکورہ واقعے کے بارے میں بتایا گیا ہے اور انہوں نے لکھا ہے کہ بدانتظامی کو چھپانے کی کوشش کی گئی تھی۔