Home متفرقاتمراسلہ گریٹ ورک خبیب! ـ عظیم الرحمن عثمانی

گریٹ ورک خبیب! ـ عظیم الرحمن عثمانی

by قندیل

خبیب نے کل اپنی زبردست جیت کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ خبیب نے اپنے کیریئر میں 29 مقابلے کیے اور سب کے سب میں فاتح قرار پایا۔ یو-ایف-سی کے مالک ڈونا وائٹس نے اس افواہ کو بھی تقویت دے دی ہے کہ اس آخری فائٹ سے کوئی تین ہفتے پہلے خبیب کا پیر یا پیر کی انگلیاں ٹوٹ گئی تھیں۔ اس کے باوجود پہلے لمحے سے خبیب اپنے مقابل پر چھایا رہا۔ خبیب اپنے کیریئر میں صرف غیرمعمولی فائٹر ہی نہیں بنا بلکہ ایک منکسرالمزاج مسلم بن کر بھی سامنے آیا، اپنے والد کا فرمانبردار بیٹا بن کر بھی اس نے دکھایا اور پورے روس کیلئے بھی ایک قابل فخر سپوت بن کر ابھرا۔ خبیب اس لحاظ سے بھی منفرد رہا کہ وہ پیسے کیلئے نہیں بلکہ صرف اصل اعزاز کیلئے ہی لڑائی قبول کرتا۔ یہی وجہ ہے کہ کئی ایسی فائٹس اس نے ٹھکرا دی جس میں اسے بہت بڑی رقم آفر کی گئی اور جو فائٹس وہ بآسانی جیتنے پر قادر بھی تھا مگر اس نے انہیں قبول نہیں کیا۔ وجہ یہی کہ اس کا اصل منشا مال نہیں بلکہ تاریخ میں نام بنانا تھا۔

خبیب دیگر فائٹرز کی طرح گھمنڈ آمیز جملے بازی نہیں کرتا بلکہ اس کا نمائندہ انداز یہ تھا کہ پہلے شہادت کی انگلی اپنے سینے کی جانب کرکے نفی میں سر ہلاتا اور پھر یہی شہادت کی انگلی آسمان کی جانب اٹھا کر اثبات میں سر ہلاتا۔ گویا زبان حال سے یہ اعلان کرتا کہ میں خبیب کچھ بھی نہیں، اصل عزت صرف رب العالمین کو جچتی ہے۔ اپنے والد کے انتقال کا صدمہ خبیب کو نفسیاتی طور پر نہایت مضمحل کیے ہوئے ہے۔ خبیب تم نے صرف بیلٹس اور ٹائٹل نہیں جیتے بلکہ بلاشبہ ہم سب کے دل بھی جیتے۔ خبیب تمہاری ریٹائرمنٹ سے جہاں دکھ ہوا ہے، وہاں یہ اطمینان بھی ہے کہ تم نے عروج پر ریٹائر ہوکر شاید بہترین فیصلہ کیا ہے اور یوں اس کھیل کی تاریخ میں امر ہوگئے ہو۔گریٹ ورک چیمپ !

You may also like

Leave a Comment