گورنر سے ملاقات کے بعد بولےشرد پوار،اتحاد میں کوئی دراڑ نہیں

ممبئی:مہاراشٹر میں حکمراں جماعتوں شیوسینا اور این سی پی کے درمیان تعطل کی خبروں کے درمیان این سی پی سربراہ شرد پوار نے کہا کہ تینوں دل (شیوسینا، این سی پی اور کانگریس) مل کر کام کر رہے ہیں۔مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کے ساتھ ملاقات کے بعد سیاسی ہلچل پر پوار نے کہا کہ اتحاد میں کوئی دراڑ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ گورنر کے ساتھ ملاقات ایک ملاقات تھی۔پوار نے کہا کہ وہ کانگریس اور شیو سینا کے ساتھ اپنے اتحاد کو لے کر مصروف عمل ہیں۔این سی پی سربراہ نے این ڈی ٹی وی کو انٹرویو میں مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ فڑنویس جذباتی ہو رہے ہیں۔فڑنویس حکومت کو گرانے کے بے تاب ہیں۔لیکن مہاراشٹر کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔تمام ممبران اسمبلی ہمارے ساتھ ہیں۔اس بار اگر رکن اسمبلی توڑنے کی کوشش ہو گی کو عوام پیٹے گی۔پوار نے گورنر کے ساتھ اپنے ملاقات کو ایک ملاقا ت قرار دیتے ہوئے کہا کہ گورنر نے کورونا یا سیاست پر کوئی بات نہیں کی۔وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ ملاقات کو لے کر انہوں نے کہا کہ میں اور ادھو باقاعدگی سے میئروںکے بنگلے پر ملتے ہیں۔اس بار ماتوشری میں ملاقات کا فیصلہ لیا گیا۔ادھو کے ساتھ مہاراشٹر کی حالت کو لے کر میٹنگ ہوئی۔اس سے پہلے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے اور این سی پی سربراہ شرد پوار نے پیر کی شام کو ملاقات کی۔ اس ملاقات کے بعد شیوسینا کے رہنما سنجے راوت نے کہا تھا کہ حکومت مضبوط ہے۔فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے اور شرد پوار کی یہ ملاقات ادھو کے گھر ماتوشری میں ہوئی۔راوت نے اپنی ٹویٹس میں لکھاکہ شرد پوار اور وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے کل شام ماتوشری میں ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ڈیڑھ گھنٹے بات چیت ہوئی۔اگر کوئی حکومت کے استحکام کو لے کر خبریں پھیلا رہا ہے، تو یہ ان کے پیٹ کا درد ہے، حکومت مضبوط ہے۔فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔