Home بین الاقوامی خبریں فرانس: کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا الزام، گوگل پر 59 کروڑ 30 لاکھ ڈالرکا جرمانہ عائد

فرانس: کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا الزام، گوگل پر 59 کروڑ 30 لاکھ ڈالرکا جرمانہ عائد

by قندیل

پیرس:اجارہ داری کے عمل کی روک تھام پر مامور فرانسیسی ادارے نے منگل کے روز گوگل پر 500 ملین یورو (593 ملین ڈالر) جرمانہ عائد کیا ہے۔ریگولیٹر کی جانب سے یہ جرمانہ کاپی رائٹ کے ضمن میں آتا ہے، جس کی ضرورت اس وقت پڑی جب گوگل فرانس کے نیوز پبلشرز کی استدعا پر عمل پیرا ہونے میں ناکام رہا۔یہ جرمانہ ایسے وقت ہوا جب گوگل اور فیس بک جیسے آن لائن پلیٹ فارمز پر پہلے ہی نیوز کمپنیوں کے ساتھ ریوینیو بانٹنے کے لئے بین الاقوامی دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔امریکی ٹیک گروپ گوگل کو اب اگلے دو ماہ کے اندر اپنی تجاویز پیش کرنی ہوں گی کہ وہ خبر رساں ایجنسیوں اور دیگر اشاعتی اداروں کو ان کی خبروں کے استعمال کی تلافی کیسے کرے گا۔اگر گوگل دو ماہ کے اندر اس کا حل تجویز نہیں کرتا تو کمپنی کو روزانہ 900یورو تک کے اضافی جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔گوگل کا کہنا ہے کہ وہ اس فیصلے سے بہت مایوس ہے، لیکن اس کی تعمیل کی جائے گی۔تکنیکی کمپنی گوگل نے کہا ہے کہ ہم فرانسیسی اتھارٹی کے احکامات کو دھیان میں رکھتے ہوئے ضروری تبدیلیاں لائیں گے۔گوگل کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہم نے پورے عمل میں نیک نیتی کے ساتھ کام کیا ہے۔ جرمانہ عائد کرنے کا عمل کسی معاہدے پر پہنچنے کی کوشش کا راستہ بند کرتا ہے اور اس حقیقت کو نظرانداز کرتا ہے کہ ہمارے پلیٹ فارمز پر خبریں کیسے کام کرتی ہیں۔نیوز پبلشرز اے پی آئی جی، ایس ای پی ایم اور اے ایف پی نے الزام لگایا ہے کہ گوگل یورپی یونین کی جانب سے ان کے ساتھ کئے گئے معاہدے کے تحت آن لائن خبروں کے معاوضے کے معاملے میں نیک نیتی دکھانے میں ناکام رہا ہے۔اینٹی ٹرسٹ باڈی کے چیف، اسابیل ڈی سلوا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ریگولیٹر نے اس بات پر غور کیا ہے کہ گوگل نے پبلشرز کے ساتھ اپنی بات چیت پر نیک نیتی کے ساتھ عمل نہیں کیا۔اے پی آئی جی، جو’لی فگارو‘ اور ’لی مونڈے‘سمیت بڑے فرانسیسی پرنٹ نیوز پبلشرز کی نمائندگی کرتا ہے، مدعا علیہان میں سے ایک ہے۔ ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ اس نے اس سال کے شروع میں گوگل کے ساتھ ایک فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے تھے، جو یورپ میں اپنی نوعیت کا پہلا معاہدہ تھا، جس کے تحت پبلشرز کو اعلیٰ ترین معاوضہ فراہم کرنے کے لئے حکمت عملی طے کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق، اس فریم ورک ڈیل کو اینٹی ٹرسٹ باڈی کے فیصلے کے بعد روک دیا گیا ہے۔رائٹرز کو دکھائی گئی دستاویزات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ گوگل نے 121 فرانسیسی نیوز پبلشرز کے ایک گروپ کو تین برسوں میں 76 ملین ڈالر ادا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment