گودھرامیں جوہوا،وہ خون کی کھیتی تھی یاپانی کی؟،’خون سے کھیتی‘ والے بیان پردگ وجے سنگھ کاپلٹ وار

نئی دہلی:کسانوں کے معاملے پرجمعہ کوراجیہ سبھامیں کانگریس پارٹی کو مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومرنے شدید نشانہ بنایا۔وزیرزراعت نے کہا کہ کانگریس خون سے کھیتی باڑی کر تی ہے ، جس پر راجیہ سبھا کے رکن اسمبلی دگ وجے سنگھ نے اب جوابی حملہ کیا ہے۔ کانگریس لیڈر کا کہنا ہے کہ بی جے پی ہمیشہ ہنگامہ آرائی کرنا چاہتی ہے۔خون سے کھیتی باڑی کے بیان پر ، دگ وجے سنگھ نے کہا ہے کہ گودھرا میں جو ہوا وہ پانی کی کھیتی تھی یا خون کی کھیتی تھی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی ہمیشہ نفرت اور تشدد کی سیاست کرتی رہی ہے ، کانگریس پارٹی حق اور عدم تشدد کی راہ پر گامزن ہے۔بھارتیہ جنتا پارٹی کو نشانہ بناتے ہوئے کانگریس کے رہنما دگ وجے سنگھ نے کہاہے کہ اگر یہ فرقہ وارانہ فسادات ہوتے ہیں تو صرف انہیں فائدہ ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسدالدین اویسی اور نریندر مودی کے مابین اچھی دوستی ہے۔