Home قومی خبریں گوا:نائب وزیراعلیٰ کے نمبر سے واٹس ایپ گروپ پر شیئر کی گئی فحش ویڈیو،پولیس میں شکایت

گوا:نائب وزیراعلیٰ کے نمبر سے واٹس ایپ گروپ پر شیئر کی گئی فحش ویڈیو،پولیس میں شکایت

by قندیل

پنجی:گوا کے نائب وزیراعلیٰ چندرکانت کاولیکر پر اپوزیشن پارٹی نے سوشل ورکرز کے واٹس ایپ گروپ کو فحش کلپس بھیجنے کا الزام عائد کیا ہے، جس کے بعد کیولیکر نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے کہ ان کا فون ہیک ہوگیا تھا۔ معلومات کے مطابق اتوار کی نصف شب کے بعد ان کے فون سے مبینہ طور پر اس گروپ کو میسج بھیجا گیا تھا۔سائبر پولیس کو دی جانے والی اپنی شکایت میں چندرکانت کاولیکر نے کہا ہے کہ جب اس کلپ کو ان کے فون سے اس واٹس ایپ گروپ کو بھیجا گیا تھا، تو وہ اپنے فون کے آس پاس بھی نہیں تھے اور وہ سو رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ شرارتی عناصرنے واٹس ایپ گروپ کو کچھ فحش مواد پر مشتمل ویڈیو بھیجی تھی۔ انہوں نے اپنی شکایت میں لکھاکہ ویڈیو کو میرے نام کے ساتھ کسی مجرمانہ ارادے کے ساتھ جان بوجھ کر بھیجا گیا تھا۔انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ ویڈیو ان کے بہت سارے گروپس کے بجائے اسی گروپ کو بھیجی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب میسج بھیجا گیا تھا، اس وقت میں اپنے فون کے آس پاس بھی نہیں تھا اور سو رہا تھا۔ لوگوں کی نظر میں میرے نام اور میری شبیہہ کو داغدار کرنے کے لئے حالیہ دنوں میں ایسی بہت ساری کوششیں کی گئی ہیں۔ انہوں نے شکایت میں کہا ہے کہ میں ایسے شرارتی عناصر اور بے ایمان لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتا ہوں جنہوں نے مجرمانہ ارادوں سے میرے فون کو ہیک / چھیڑ چھاڑ کی اور فحش مواد کو اپ لوڈ کیا۔واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتیں بھی ان کے خلاف پولیس تک پہنچ چکی ہیں۔ گوا کانگریس نے شکایت کی ہے اور الزام لگایا ہے کہ کاولیکر نے پیر کی شب 1.20 بجے واٹس ایپ گروپ کو ایک فحش ویڈیو بھیجی تھی۔ اسی دوران گوا فارورڈ پارٹی کی ویمن ونگ نے بھی ایک شکایت کی ہے۔قابل غور ہے کہ چندرکانت کاولیکر کانگریس چھوڑ کر گذشتہ سال بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔ اس کے بعد انہیں ڈپٹی چیف منسٹر سمیت دو عہدے ملے۔

You may also like

Leave a Comment