جی میل،یوٹیوب سمیت انٹرنیٹ کی اہم خدمات نصف گھنٹے تک معطل،صارفین پریشان ہوگئے

نئی دہلی:جی میل کی سب سے مشہور ای میل سروس رک گئی ۔جی میل کے علاوہ ، گوگل کایوٹیوب اور دیگر خدمات بھی معطل ہوگئیں۔گوگل کی میسجنگ سروس ہینگ آؤٹ بھی آف لائن دکھائی دینے لگی جس کی وجہ سے دنیابھرکے لاکھوں صارفین نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مسائل بیان کیے ۔رپورٹس میں کہا گیا کہ ویڈیو شیئرنگ سائٹ یوٹیوب، گوگل ڈرائیو بھی کام نہیں کررہی ہے۔ دنیابھرمیں لاکھوں افراد ان خدمات کو ذاتی اور کاروباری مقاصدکے لیے استعمال کرتے ہیں۔ گوگل پلے اسٹور ، شیئر اور اسپریڈشیٹ بھی کام نہیں کررہی ہیں۔ تاہم گوگل سرچ کام کررہا ہے۔ گوگل نے ابھی تک اس مسئلے کا جواب نہیں دیا ہے۔ ایسی صورتحال میں یہ معلوم نہیں کہ یہ کوئی تکنیکی مسئلہ ہے یاکسی قسم کاسائبرحملہ ہے۔جیسے ہی گوگل کے جی میل ، یوٹیوب جیسی خدمات کی خبریں آئیں توسوشل میڈیا پر ٹرینڈنگ شروع ہوگئی۔ صارفین نے بہت دلچسپ تفریحی میمز اور ٹویٹس کے ذریعے اپنا نقطہ نظرپیش کیا۔