گجرات انتخابات میں تمام نشستوں پر امیدوار اتارے گی عام آدمی پارٹی

احمد آباد: عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اعلان کیا ہے کہ ان کی پارٹی اگلے سال گجرات اسمبلی انتخابات میں ریاست کی تمام نشستوں پر امیدوار اتارے گی۔ احمد آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیجریوال نے کہاکہ آج گجرات کی جو حالت ہے اس کی بی جے پی اور کانگریس کی حکومتیں ہے۔ گذشتہ 27 سالوں سے گجرات میں صرف ایک پارٹی کی حکومت ہے، لیکن گزشتہ 27 سال ان دونوں پارٹیوں کے مابین دوستی کی داستان ہے۔ کہتے ہیں کہ کانگریس بی جے پی کی جیب میں ہے۔اس سے قبل احمد آباد پہنچنے پر آپ کے رہنماؤں نے کیجریوال کا استقبال کیا، گجرات کے سینئر صحافی اسودن بھائی گڈوی اس موقع پر کیجریوال کی موجودگی میں آپ میں شامل ہوئے۔ سی ایم کیجریوال نے کہا کہ گجرات کی عوام اسودن بھائی گڈوی سے بہت پیار کرتی ہے ، انہیں ہیرو کی حیثیت سے دیکھتے ہیں۔گجرات مشن پر پہنچے کیجریوال نے آج پارٹی کے نئے ریاستی دفتر کا افتتاح بھی کیا۔ ان کا یہ پروگرام پارٹی کارکنوں سے ریاست کی سیاسی نبض کا اندازہ لگانے کے لیے بھی ہے۔واضح رہے کہ گجرات اسمبلی میں کل 182 نشستیں ہیں۔ کجریوال نے گجرات کو فتح کرنے کے لیے دہلی ماڈل سے ہٹ کر گجرات کے لیے ایک نئے ماڈل کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کے انتخابات گجرات کے عوام کے لیے گجرات کے مسائل پر لڑا جائے گا اور ان کا وزیراعلیٰ کا چہرہ بھی گجرات سے ہوگا۔گجرات میں بلدیاتی انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیاتھا۔ سورت میونسپل کارپوریشن میں آپ حزب اختلاف کی پارٹی کے کردار میں ہیں۔ اس انتخابات میں آپ نے27 سیٹیوں پر کامیابی حاصل کی تھی ۔ گجرات میں دسمبر 2022 میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ گجرات پر گذشتہ 20 سالوں سے بی جے پی کا قبضہ ہے۔