غیاث فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام غربا و مساکین میں اشیائے خورد ونوش تقسیم

نئی دہلی:(پریس ریلیز) غیاث فاؤنڈیشن(رجسٹرڈ)جوگابائی ایکسٹینشن کی جانب سے بٹلہ ہاؤس اور جوگا بائی جامعہ نگر اوکھلا میں رہائش پذیر غرباء و مساکین کے درمیان اشیاء خورد ونوش تقسیم کی گئیں، ملک میں لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے مزدور پیشہ افراد کے کھانے پینے کے لالے پڑگئے ہیں، مزدوروں کی اس بے بسی کو دیکھتے ہوئے غیاث فاؤنڈیشن کی طرف سے کل 75 خاندانوں کو بطور راشن چاول، دال، تیل، مصالحے اور سبزیاں فراہم کی گئیں۔قابل ذکر ہے کہ یہ وہ غربا و مساکین تھے جن کے پاس نہ تو راشن کارڈ ہے اور نہ ہی انھیں کہیں سے کوئی مدد نہیں مل سکی تھی. اشیاء خورد ونوش کی تقسیم کا سارا عمل غیاث فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر صدر الحسن نے بذات خود اپنے ہاتھوں سے انجام دیا. غیاث فاؤنڈیشن حسب ضرورت غربا و مساکین کی راحت رسانی میں مصروف رہتی ہے، غیاث فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر ماسٹر صدر الحسن نے کہا کہ مصیبت کی گھڑی میں حاجت مندوں کی مدد کرنا بھی عبادت ہے،اس لیے ہر صاحب خیر کو اپنی استطاعت کے مطابق غربا و مساکین کی مدد کرنی چاہیے۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*