Home قومی خبریں گیان واپی مسجد :سروے کے خلاف وقف بورڈہائی کورٹ پہنچا

گیان واپی مسجد :سروے کے خلاف وقف بورڈہائی کورٹ پہنچا

by قندیل

الہ آباد:اتر پردیش سنی سنٹرل وقف بورڈ نے منگل کے روز وارانسی کی گیان واپی مسجد کمپلیکس میں آثار قدیمہ کے سروے کروانے کے ضلعی عدالت کے فیصلے کے خلاف منگل کو الہ آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔اترپردیش سنی سنٹرل وقف بورڈ کے مستقل وکیل پنت کمار گپتا نے بتایاہے کہ ہم نے نچلی عدالت کے فیصلے کے خلاف آج الہ آباد ہائی کورٹ میں رجوع کیااورایک عرضی داخل کی ہے۔انہوں نے یہ سوال اٹھایاہے کہ چونکہ الہ آباد ہائی کورٹ کے جسٹس پرکاش پیڈیا نے 15 مارچ 2021 کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ، لہٰذانچلی عدالت اس معاملے کی سماعت اور حکم کیسے منظور کرسکتی ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ وارانسی کی ایک مقامی عدالت نے 8 اپریل کو ہندوستان کے آثار قدیمہ کے سروے (ASI) کو مسجد کے پورے احاطے کاآثار قدیمہ سروے کرنے کی اجازت دی تھی۔

You may also like

Leave a Comment