Home ادبیات غزل

غزل

by قندیل

شاہ  رخ عبیر

اب کہ پُروا ہوا جو آۓ گی
اک نیا ذائقہ بتاۓ گی

تم مری آنکھ کا ہنر دیکھو
کچھ نئے زاوئیے دکھاۓ گی

رات لائی ہے ہاتھ میں جگنو
تیرگی داستاں سناۓ گی

میں وہ کردار ہوں کہانی کا
جس سے اُمید ٹوٹ جائے گی

بھول جاؤ گے تم مجھے لیکن
چاندنی پھر بھی دل جلاۓ گی

چاند وحدت کا استعارہ ہے
آگہی آئینہ دکھاۓ گی

You may also like

Leave a Comment