Home قومی خبریں گھریلو پروازیں 25 مئی سے شروع ہوں گی

گھریلو پروازیں 25 مئی سے شروع ہوں گی

by قندیل

نئی دہلی:25 مئی سے ملک بھر میں گھریلو پروازیں شروع ہوں گی۔ شہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ پوری نے ٹویٹ کرکے اس بارے میں آگاہ کیا۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے قومی اور بین الاقوامی پروازوں پر پابندی عائدہے۔ جب کہ حکومت نے سترہ مئی کوجاری گائیڈلائن میں صاف کہاتھاکہ پروازوں اورمیٹروپرپابندی لگی رہے گی۔حال ہی میں، حکومت نے ریل سروس دوبارہ شروع کی اوراب گھریلو پروازیں بھی 25 مئی یعنی پیر سے مشروط اجازت کے ساتھ شروع ہوں گی جن میں سوشل ڈسٹینسنگ اورصفائی اہم ہیں۔ ہردیپ پوری نے بتایاہے کہ گھریلوپروازیں پیر 25 مئی 2020 سے شروع ہوں گی۔ تمام ہوائی اڈوں اور ایئر لائن کمپنیوں کو 25 مئی سے طیارہ کی سروس شروع کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ مسافروں کے لیے بھی ایس اوپی جاری کی جارہی ہے۔بتادیں کہ اس سے قبل، شہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے ایک ٹویٹ میں کہاتھاکہ ہوائی سروس شروع کرنے کی ذمہ داری مرکز کے ساتھ ساتھ ریاستوں کی بھی ہے۔ انہیں بھی اس کے لیے تیاررہناہوگا۔

You may also like

Leave a Comment