گھرسے بالکل نہ نکلیں،تین ہفتے سب کچھ بند،کرفیوسمجھیں

مودی نے آج سے 21دن کے طویل لاک ڈان کااعلان کیا
نئی دہلی:وزیراعظم نریندرمودی نے آج رات بارہ بجے سے پورے ملک میں لاک ڈان کااعلان کیاہے اوریہ لاک ڈان اکیس روزکاہوگا۔انھوں نے یہ بھی کہاہے کہ یہ لاک ڈائون سے بڑھ کرہوگا۔اس کوکرفیوہی سمجھیے۔انھوں نے کہاہے کہ ہیلتھ سیکٹرکومضبوط کرنے کے لیے 15000کروڑروپیے سے اسپتال،میڈیکل اورلیب اورٹسیٹنگ منصوبے پرکام کیاجارہاہے۔اکیس دن کالمباوقت ہے لیکن آپ کی زندگی کی حفاظت کے لیے یہی ایک اہم راستہ ہے۔مجھے یقین ہے کہ ہرہندوستانی اس مشکل کامقابلہ کرے گا۔اپنادھیان رکھیے اوراپنوں کادھیان رکھیے۔آپ کاایک قدم مشکل ہوسکتاہے۔آپ ان پابندیوں کوقبول کریں۔ یہ غریبوں کے لیے بھی مشکل وقت ہے لیکن اس کوبرداشت کرناہوگا۔انھوں نے یہ بھی کہاہے کہ پرائیوٹ اسپتال اورلیب اورسول سوسائیٹی اورسماجی تنظیمیں سرکارکے ساتھ کام کرنے کے لیے آگے آرہی ہیں۔ایسے وقت میں افواہیں بھی پھیلتی ہیں۔انھوں نے کہاہے کہ میری درخواست ہے کہ کسی بھی طرح کی افواہ اورٹوٹکوں سے بچیں۔مرکزاورریاستوں اورمیڈیکل ماہرین کے ذریعے مشورے پرعمل کریں۔بغیرڈاکٹرکے مشورے کے کوئی دوانہ لیں۔ اس درمیان وزیراعظم نے اقتصادی پیکج کانہ تواعلان کیااورنہ یہ بتایاکہ غریب ،روزانہ کمانے والے اورتنخواہوں پرگزارہ کرنے والے لوگ کس طرح زندگی گزاریں گے۔سرکاران کی مددکے لیے کیاکررہی ہے۔دوسری طرف اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان چھونے لگی ہیں۔کالابازاری نہ ہونے دینے کی بات بھی جملہ ہے۔سرکارنے کہاتھاکہ ضروری اشیاء کی آمدپرروک نہیں لگے گی لیکن عملی طورپرایسانہیں ہے۔عام عوام کوسخت پریشانی کاسامناہے۔دوکاندارضروری چیزیں بھی منگوانہیں پارہے ہیں ۔ایسے میں دیہات کے علاقوں میں زیادہ دشواری یقینی ہے۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*