جی ڈی پی میں کمی،روزانہ کورونا کے ریکارڈ کیسز، لیکن حکومت کے لیے ’سب چنگاسی ‘:راہل گاندھی

نئی دہلی:کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کورونا وائرس سے نمٹنے کی تیاریوں کے لیے مودی سرکار پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔ معیشت اور روزگار میں تیزی سے کمی، کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسزپر راہل گاندھی نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ مودی حکومت کے کورونا وائرس کے خلاف بغیر منصوبے والی لڑائی نے ہندوستان کو کنوئیں میں ڈھکیل دیا ہے۔ راہل گاندھی نے ہفتے کے روز اپنے ٹویٹ میں لکھاکہ کورونا کے خلاف مودی سرکار کی بغیر منصوبے والی لڑائی نے ہندوستان کو کھائی میں ڈھکیل دیا ہے۔ جی ڈی پی میں تاریخی 24 فیصد کمی، 12 کروڑ نوکریاں چلی گئیں ، 15.5 لاکھ کروڑ روپئے کا پھنسا ہوا قرض، دنیا بھر میں سب سے زیادہ کورونا کیسز اور اموات۔لیکن ہندوستانی حکومت اور میڈیا کے لیے’سب چنگا سی ‘۔