فلپ کارٹ نے ہوم ڈیلیوری کے لیے وشال میگا مارٹ کے ساتھ اشتراک کیا

دہلی:سب سے تیز اور محفوظ طریقے سے صارفین کے دروازے تک ضروری اشیاء پہنچانے کی سہولت کے لئے ہندوستان کے دیسی ای کامرس مارکیٹ پلیس فلپ کارٹ نے آج جدید ریٹیل اسٹور چین وشال میگا مارٹ کے ساتھ شراکت کا اعلان کیا۔ اس شراکت کے تحت صارفین 365 سے زیادہ وشال میگا مارٹ اسٹورز سے مصنوعات منگوائیں گے اور فِلپ کارٹ انہیں تیز رفتار اور آسان انداز میں ان کے گھروں تک پہنچائیں گے۔ حکومت کے رہنما خطوط کے مطابق مصنوعات تمام علاقوں میں دستیاب ہوں گی۔ جب صارف فلپ کارٹ ایپ کے ذریعہ آرڈر دیتے ہیں تو، ڈیلیوری ایگزیکٹوز یا وِش ماسٹر قریب ترین وشال اسٹور سے پروڈکٹ اکٹھا کریں گے اور اسے محفوظ طریقے سے گاہک کے دروزے تک پہنچائیں گے۔ اس سہولت سے صارفین کو کووڈ۔19 کے خلاف ملک میں جاری لڑائی کے دوران گھر کے اندر رہنے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔ اس شراکت داری کے تحت، فلپ کارٹ پر وشالمیگا مارٹ اسنشیل اسٹور بنایا گیا ہے۔ صارفین ہندوستان کے بڑے برانڈز کے آٹا، چاول، تیل، دالیں، مشروبات، صابن، ٹوتھ پیسٹ اور دیگر ضروری اشیاء منگوا سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، وشال کے برانڈ کے تحت دستیاب ہیلتھ پروڈکٹ بھی منگوائے جاسکتے ہیں۔