Home قومی خبریں فلپ کارٹ نے ہندی اورانگریزی میں وائس سرچ سہولت کا آغاز کیا

فلپ کارٹ نے ہندی اورانگریزی میں وائس سرچ سہولت کا آغاز کیا

by قندیل

دہلی:فلپ کارٹ نے آج اپنے پلیٹ فارم پروائس سرچ کی سہولت کے آغاز کا اعلان کیا۔ اب صارفین اپنی آواز کے ذریعہ 80 سے زائد اقسام میں 150 ملین سے زائد مصنوعات تلاش کرسکیں گے۔ فی الحال یہ سہولت ہندی اور انگریزی زبانوں میں دستیاب ہے۔وائس سرچ کے آغاز سے ، چھوٹے شہروں کے صارفین بڑی تعداد میں پلیٹ فارم سے منسلک ہوجائیں گے اور وہ آسانی سے ای کامرس استعمال کرسکیں گے۔ ہندوستان میں ، انٹرنیٹ استعمال کرنے والے 75 فیصد سے زیادہ صارفین غیر انگریزی بولنے والے پس منظر سے آتے ہیں اور ان میں سے بیشتر غیر شہری اور دیہی علاقوں میں رہتے ہیں۔ انٹرنیٹ کے فوائد ہر ایک تک پہنچانے کے لیے زبان کی رکاوٹ کو دور کرنا ضروری ہے۔ اس کی مددسے ای کامرس کا فائدہ بھی ہر ایک کوپہونچے گا۔

You may also like

Leave a Comment