Home قومی خبریں ایف آئی آرکے خلاف ششی تھرور،راج دیپ سردیسائی سمیت دیگر صحافی سپریم کورٹ پہنچے

ایف آئی آرکے خلاف ششی تھرور،راج دیپ سردیسائی سمیت دیگر صحافی سپریم کورٹ پہنچے

by قندیل

نئی دہلی:کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور یوم جمہوریہ کوکسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے دوران ہونے والے تشددسے متعلق مبینہ ’گمراہ کن‘ ٹویٹ کرنے پردرج ایف آئی آر پرسپریم کورٹ گئے ہیں۔صحافی پردیپ سردیسائی ،مرینال پانڈے ، ظفر آغا ، پریش ناتھ اور اننت ناتھ نے بھی ایف آئی آرکے خلاف سپریم کورٹ رجوع کیاہے۔دہلی پولیس نے 30 جنوری کوششی تھرور ،سردیسائی ،’کاروان میگزین ‘اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ اس سے قبل نوئیڈا پولیس نے دہلی میں کسانوں کی ٹریکٹرپریڈ کے دوران ششی تھرور اورچھے صحافیوں پر غداری کا مقدمہ درج کیا تھا۔ مدھیہ پردیش پولیس نے دہلی میں کسانوں کی ’ٹریکٹر پریڈ‘ کے دوران تشدد پر مبینہ گمراہ کن ٹویٹ کرنے پرششی تھرور اور چھے صحافیوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کیاہے۔

You may also like

Leave a Comment