فسادات معاملے میں 3 طلبہ کارکنان کو ضمانت دینے کے فیصلے کودہلی پولیس نےسپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

نئی دہلی: دہلی پولیس نے بدھ کے روز سپریم کورٹ میں دہلی ہائی کورٹ کے شمال مشرقی دہلی میں پچھلے سال ہونے والے فسادات سے متعلق مقدمات میں تین طلبہ کارکنان کو ضمانت دینے کے فیصلے کو چیلنج کیا۔دہلی ہائی کورٹ نے منگل کے روز جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے دو طالب علموں نتاشا نروال اور دیوانگنا کالیتا اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالب علم آصف اقبال تنہا کی ضمانت منظور کرتے ہوئے کہاتھاکہ احتجاج کے حق اور دہشت گردی کی سرگرمی کے مابین لائن کو دھندلا کردیا گیا ہے، اگر یہ رویہ جاری رہا تو یہ جمہوریت کےلیے ایک تکلیف دہ دن ہوگا۔