فاروق عبداللہ پاکستان کی زبان بول رہے ہیں ، یوگی کے وزیر محسن رضا کابیان

لکھنؤ:سری نگرمیں ایک تقریب میں فاروق عبداللہ نے کہا کہ طالبان کو اسلامی قوانین کی بنیاد پر افغانستان پر حکومت کرنی چاہیے ، دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے چاہئیں۔ فاروق عبداللہ نے کہاہے کہ انہیں امید ہے کہ طالبان سب کے ساتھ انصاف کریں گے۔ یوگی حکومت کے ایک وزیر محسن رضا نے فاروق عبداللہ کے اس بیان پر رد عمل ظاہر کیا ہے۔ان کاردعمل اسی زبان میں ہے جوعام طورپربی جے پی لیڈران بولاکرتے ہیں۔ محسن رضانے کہاہے کہ طالبان جیسی تنظیموں نے پوری دنیا میں مسلمانوں اور اسلام کو الگ کردیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فاروق عبداللہ پاکستان کی زبان بول رہے ہیں۔